Post Top Ad




اکتوبر 07, 2020

ایپل نے آئی فون 12 کےلانچ کی تاریخ کا اعلان کردیا


گزشتہ کئی ماہ سے آئی فون 12 کی لانچ کی تاریخ اور فون کے فیچرز کے حوالے سے بے شمار لیکس سامنے آ رہی تھیں لیکن اب کمپنی نے آئی فون کے نئے ماڈل کی لانچنگ کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا ہے۔

دنیا بھر میں آئی فون کے صارفین کو آئی فون 12 کے آنے کا بے چینی سے انتظار تھا لیکن رواں برس عالمگیر وبا کورونا کے باعث آئی فون کا نیا ماڈل تاخیر کا شکار ہوگیا۔

تاہم اب معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا ہے کہ وہ 13 اکتوبر 2020 کو آئی فون کے نئے ماڈل کی نقب کشائی کرے گی۔

غیر ملکی خبر رسان ادارے کے مطابق ایپل کمپنی کی جانب سے تقریب کا انعقاد مکمل طور پر آن لائن کیا جائے گا جو کہ ایپل کی آفیشل ویب سائٹ پر لائیو اسٹریم ہو گا۔


بینک آف امریکا کے تجزیہ کار وامسی موہان کا کہنا تھا کہ اس سال آئی فون 12 کی قیمت 100 ڈالر تک مہنگی ہو گی کیونکہ اس ماڈل میں سپر فاسٹ 5 جی کنیکٹیویٹی کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

تاہم آئی فون 12 کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے کمپنی کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

اگر آئی فون 12 کی قیمت کے حوالے سے تجزیہ کاروں کی یہ باتیں درست ثابت ہوتی ہیں تو پھر آئی فون 12 کی قیمت 799 ڈالر ہوگی جب کہ آئی فون 12 کے پرو ورژن کی قیمت 1099 ڈالر تک ہو گی۔


Post Bottom Ad