Post Top Ad




اکتوبر 28, 2020

کیا آئی فون 12 انگلیوں کو ’زخمی‘ کر رہا ہے؟



چین میں ایپل آئی فون استعمال کرنے والے صارفین نے شکایت کی ہے کہ اس کے نئے سیریز آئی فون 12 کے کنارے اتنے تیز ہیں کہ ان سے انگلیوں کو تکلیف پہنچتی ہے۔


انڈیا ٹوڈے نے چینی گیجٹ ریویو ویب سائٹ گز چائینہ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی صارفین نے نیا آئی فون استعمال کرنے کے بعد اس کے کناروں کے تیز ہونے کی شکایت کی ہے۔



صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ نئے آئی فون کے استعمال کی وجہ سے ان کی انگلیاں اور ہتھیلیاں سرخ ہو جاتی ہے اور ان کو پکڑنے میں تکلیف ہوتی ہے۔

ایک ہفتے قبل نیا آئی فون 12 امریکہ اور چین میں لانچ ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن صارفین نے پہلے آئی فون خریدا تو ان کو اس سمارٹ فون کے کنارے تیز لگے۔

صارفین نے اپنے انگلیوں اور ہتھیلیوں کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک صارف کی انگلی پر زخم ہے جبکہ دوسرے صارف کی ہتھیلی پر سرخ نشانات ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ لوگوں نے صارفین کی بات سے اتفاق کیا ہے جبکہ کچھ نے اس کو  مسترد کیا اور کہا کہ یہ مبالغہ آرائی ہے۔

آئی فون 12 سیریز کا ڈیزائن اس کے پرانے ماڈل آئی فون فائیو ایس کی طرح ہے۔

آئی فون 12 اور منی کے کنارے ایلیمونئیم سے تیار کیے گئے ہیں جبکہ آئی فون 12 پرو اور میکس کے کنارے سٹین لیس سٹیل کے بنے ہوئے ہیں۔

اس کے تیز کناروں سے متعلق ویب سائٹ نے تصدیق نہیں کی کہ آیا واقعی میں آئی فون کی سیریز کے ساتھ یہ مسئلہ ہے۔

آئی فون 12 میں فائیو جی کنکٹیویٹی کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ایپل کو توقع ہے کہ ہ آئی فونز کے سابقہ صارفین بھی نئے سیٹ میں دلچپسی لیں گے جو فروخت پر اچھا اثر ڈالے گی۔

Post Bottom Ad