Post Top Ad




اکتوبر 22, 2020

Huawei نے اپنے نئے فلیگ شپ فون میٹ 40 پرو اور میٹ 40 پرو پلس لانچ کردیئے

 


چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے کافی انتظار کے بعد اپنے نئے فلیگ شپ فونز Mate 40 اور Mate 40 Pro لانچ کردیئے۔


پروسیسر

ہواوے نے اس مرتبہ ان فونز میں اپنا نیا چپ سیٹ Kirin 9000 استعمال کیا ہے جس کی پرفارمنس گزشتہ سال کے P40 Pro میں استعمال کردہ Kirin 990 سے 60 فیصد زیادہ ہے۔


گوگل سروسز

ہواوے کے کچھ گزشتہ فونز کی طرح اس فون میں بھی گوگل سروسز موجود نہیں ہیں، یعنی آپ اس فون میں بھی گوگل پلے اسٹور، یوٹیوب، گوگل میپس اور جی میل وغیرہ استعمال نہیں کرسکتے۔  پلے اسٹور کی جگہ ہواوے  نے اپنا ایپ اسٹور بنایا ہے جسے ہواوے ایپ گیلری کہا جاتا ہے۔



بیٹری اور چارجنگ

اس فون میں ہواوے نے 66 واٹ کی فاسٹ چارجنگ کے ساتھ ساتھ 50 واٹ کی ریورس وائرلیس چارجنگ بھی شامل کی ہے۔ اگر بیٹری کی بات کی جائے تو ااس فون میں 4400mAh کی بڑی بیٹری لگائی گئی ہے۔

ریم اور اسٹوریج

ہواوے Mate 40 Pro کی بات کی جائے تو یہ 8جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ دستیاب ہوگا جس کی قیمت 1200 یورو رکھی گئی ہے۔ اسی طرح ہواوے Mate 40 Pro Plus میں 12 جی بی تک ریم بڑھائی جاسکے گی جب کہ اسٹوریج 256 جی بی ہی رہے گی یہ فون 1400 یورو میں دستیاب ہوگا۔

کلرز


ہواوے Mate 40 Pro مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا جب کہ Mate 40 Pro Plus صرف وائٹ اور بلیک کلر میں دستیاب ہوگا۔



Post Bottom Ad