Post Top Ad




اکتوبر 21, 2020

اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال ایک ہوگئے

 


پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ثنا جاوید نے گلوکار عمیر جسوال کو اپنا جیون ساتھی چن لیا۔

چند ماہ قبل گلوکار عمیر جسوال کی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ ثنا جاوید نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد  دی تھی جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ  دونوں جلد شادی کرنے والے ہیں۔ 

تاہم اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی تھی کہ وہ شادی کریں گے یا نہیں



View this post on Instagram

Alhamdullilah 🥰

A post shared by Sana Javed (@sanajaved.official) on

ب اچانک ثنا جاوید اور عمیر جسوال دونوں کی جانب سے ہی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کی گئی ہے۔

ثنا جاوید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ عمیر جسوال کا ہاتھ تھامے بیٹھی ہوئی ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کرلی


عمیر جسوال نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر ثنا جاوید کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے اور دونوں نے اپنے کیپشن میں ’الحمداللہ‘ لکھا ہے۔

ثنا جاوید اور عمیر جسوال کی تصویر کو دیکھنے کے بعد یہی لگتا ہے کہ دونوں نے نکاح کر لیا ہے۔

 

Post Bottom Ad