Post Top Ad




نومبر 30, 2020

چائینیز سمارٹ فون کمپنی Vivo اب پاکستان میں سمارٹ فون تیار کرے گی

 


چائینیز سمارٹ فون کمپنی Vivo اب پاکستان میں سمارٹ فون تیار کرے گی۔ Vivo نے پاکستان میں سمارٹ فون تیار کرنے کے لیۓ دستاویزات پر دستخط کردیئے۔


تفصیلات کے مطابق Vivo  ایم 3 انڈسٹریل اسٹیٹ (FIEDMC) میں پروڈکشن ھاؤس کی تعمیر پر 10 ملین ڈالرز خرچ کرے گی۔ 


اس سلسلے میں ، نائب صدر Vivo ، ڈوم تائی پنگ ، اور ڈائریکٹر مینوفیکچرنگ، جانگ بن نے ہفتے کے آخر میں پنجاب کے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کی موجودگی میں ایف آئی ای ڈی ایم سی کے ساتھ معاہدہ کیا۔


صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ صنعت نے کہا کہ صوبائی حکومت چینی سرمایہ کار کو مینوفیکچرنگ پلانٹ کے قیام کے لئے  زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرے گی۔


انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے بلکہ پاکستان میں سمارٹ فونز بنانے کی صنعت کو بھی فروٖغ ملے گا۔


Post Bottom Ad