Post Top Ad




جنوری 28, 2021

پاکستان ریلوے کا آن لائن ٹکٹ نظام کریش کرگیا، لوگوں کو مشکلات

 


پاکستان ریلویز کا آن لائن ای ٹکٹ ریزرویشن سسٹم گزشتہ روز کریش کرگیا جس کی وجہ سے 60 سے زیادہ آن لائن دفاتر کا سرور سے رابطہ منقطہ ہوگیا۔

پاکستان ریلوے کے آئی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ پتہ نہیں لگایا جاسکا کہ آیا سسٹم کریش ہوا ہے یا کسی نے ہیک کیا ہے۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ 2016 سے لے کر اب تک کا ڈیٹا چوری یا ختم بھی کیا جاسکتا ہے۔

دوسری طرف پاکستان ریلوے کی ویب سائٹ بند ہونے سے لوگوں کو ٹکٹ کے حصول میں مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

آئی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ آس مسئلہ پر کام کیا جارہا ہے امید ہے جلد ہی سسٹم کو ٹھیک کرلیا جائے گا۔

Post Bottom Ad