Post Top Ad




مارچ 20, 2021

کورونا ویکسین سے روزہ نہیں ٹوٹتا: سعودی مفتی اعظم

 


سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین روزے دار کے روزے کو متاثر نہیں کرتی۔

سعودی مفتی اعظم اور سعودی علماء کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین روزے کو باطل نہیں کرتی کیونکہ یہ کھانے پینے کے زمرے میں نہیں آتی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر رواں برس حج کے لیے آنے والوں کے لیے کورونا ویکسین کو لازمی قرار دیا ہے۔

Post Bottom Ad