Post Top Ad




مارچ 28, 2021

کورونا کی تیسری لہرزیادہ خطرناک ہے، لیکن ملک میں لاک ڈاؤن نہیں لگا سکتے، وزیراعظم عمران خان

 


زیر اعظم عمران خان  نے کورونا کی تیسری لہر کے حوالے سے قوم کےنام پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر پہلی اور دوسری لہر سے زیادہ خطرناک ہے لہٰذا تیسری لہر میں بہت احتیاط کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ایک سال احتیاط کی، کسی شادی میں گیا نہ کسی ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا، ایک سال سماجی فاصلہ رکھنے کے ساتھ ماسک کا بھی استعمال کیا اور کورونا کی پہلی اور دوسری لہر میں محفوظ رہا۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں احتیاط نہیں کی جس وجہ سے کورونا وائرس میں مبتلا ہوا۔

ان کا کہنا تھاکہ کورونا وائرس کی تیسری لہر پہلی اور دوسری لہر سے زیادہ خطرناک ہے لہٰذا تاکید کرتا ہوں تیسری لہر میں بہت احتیاط کریں اور ماسک پہنیں کیونکہ ماسک سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے کیونکہ ہمارے پاس وہ وسائل نہیں کہ کورونا کے دوران لوگوں کو بند کریں اورسہولیات فراہم کریں، امیر ترین ملکوں کے پاس بھی وسائل نہیں، ہم کم از کم ایس او پیز پر پوری طرح عمل کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے اس  خدشے کا بھی اظہار کیا کہ اگر کورونا اسی تیزی کے ساتھ پھیلتا گیا تو اسپتال بھر جائیں گے۔

Post Bottom Ad