Post Top Ad




مارچ 18, 2021

وزیراعظم عمران خان نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی

 


وزیراعظم عمران خان نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی ہے۔

ملک بھر میں 60 سال اور زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری ہے اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت متعدد شخصیات کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔

اب وزیراعظم عمران خان نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی ہے، وزیراعظم نے کورونا ویکسین اسلام آباد میں لگوائی۔ کورونا ویکسین لگوانے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل بھی کی کہ وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

Post Bottom Ad