Post Top Ad




اپریل 01, 2021

کراچی آج بھی شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی لپیٹ میں

 


سندھ کا دارالحکومت کراچی آج بھی ہیٹ و یو کی لپیٹ میں ہے اور شہر کا پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے امکان ہے جب کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39سے 41 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

 ہوا میں نمی کا تناسب صرف 7 فیصد ہے جو کہ انتہائی درجہ تک کم ہے، شہر میں  شمال مغرب سے ہوائیں 10کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور یو وی انڈیکس (UV Index) 10 ہے۔

Post Bottom Ad