Post Top Ad




اپریل 16, 2021

پاکستان میں سوشل میڈیا سروسز بحال کردی گئیں

 


ملک بھر  سوشل میڈیا سروسز چار گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال کردی گئیں۔

ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بند کیا گیا تھا جس کے تحت ٹوئٹر، فیس بک ، یوٹیوب، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ کو بند کیا گیا۔



اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سروسز کو بند کیا، جن سروسز کو بند کیا گیا ان میں واٹس ایپ، ٹوئٹر،فیس بک، یوٹیوب اورٹیلی گرام شامل ہیں۔

تاہم اب بھی کئی علاقوں میں سوشل میڈیا تک رسائی معطل ہے۔

Post Bottom Ad