Post Top Ad




مئی 02, 2021

اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

 


پاکستان شوبز  انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ اقراء عزیز کے شوہر اور  میزبان و اداکار  یاسر حسین کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

انسٹاگرام پر یاسر حسین کی جانب سے اہلیہ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو والدین بننے کی اطلاع دی گئی۔

یاسر حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اللہ ہم پر ہمیشہ سے ہی مہربان رہا ہے اور اس بار توکرم نوازی بے مثال ہے۔

خیال رہے کہ مقبول اداکار جوڑی اقراء اور  یاسر 2019 کے آخری ایام میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اداکار جوڑی کی شادی جہاں دلہن کے عروسی لباس کے باعث خاصی مشہور ہوئی وہیں مختلف رسومات کے باعث بھی سوشل میڈیا کی صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

Post Bottom Ad