Post Top Ad




مئی 26, 2021

رواں سال کا پہلا چاند گرہن آج ہو گا، پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا

 

Super Blood Moon

اسلام آباد: رواں  سال  کا پہلا چاند گرہن آج ہوگا جسے سپر فلاور بلڈ مون کا نام دیا گیا ہے۔

ماہر علم نجوم کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دن میں ایک بجکر 48 منٹ پر ہو گا اور مکمل چاند کو گرہن 4 بجکر 11 منٹ پر لگے گا۔

چاند گرہن کا اختتام شام 6 بجکر 5 منٹ پر ہو گا جبکہ چاند گرہن کا دورانیہ 5 گھنٹے ہے جو پاکستان میں دن ہونے کے باعث دکھائی  نہیں دے گا۔

چاند گرہن آسٹریلیا، چلی، انڈونیشیا، امریکہ، کوریا اور جاپان کے علاقوں میں نظرآئے گا۔ پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک میں چاند گرہن نظر نہیں آئے گا۔

Post Bottom Ad