Post Top Ad




مئی 05, 2021

صبور علی اور علی انصاری کی منگنی پر مشال خان کا ردعمل سامنے آگیا

Mashal Khan calls out trolls for dragging her into Saboor, Ali's engagement

اداکارہ مشال خان نے صبور علی اور علی انصاری کی رسم کے بعد علی انصاری اور خود سے متعلق کیے جانے والے تبصروں پر رد عمل کا اظہار کیاہے۔

اداکارہ مشال خان کی جانب سے  خود پر تنقید کرنے والے مداحوں کو جواب دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صبور علی اوراداکار علی انصاری کی منگنی ہوگئی


مشال خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ یہ بہت افسوسناک ہے کہ ایک جوڑے کے خوشی کے لمحوں کو بیکار سی گفتگو میں تبدیل کردیا گیا ہے، میرے علم میں آیا ہے کہ صبور اور علی انصاری کی منگنی کے اعلان کے بعد مجھے اس معاملے میں گھسیٹا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ  صبور سے منگنی سے قبل مشال خان اور علی انصاری کی گہری دوستی تھی اور دونوں کی شادی کی خبریں بھی عام  تھیں۔

Post Bottom Ad