Post Top Ad




مئی 05, 2021

نویں اور گیارہویں کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے، پروموٹ نہیں کیا جائے گا، وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود

 

Federal Minister of Education, Shaftaq Mehmood

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا وائرس کے دوران  نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات نہ ہونے اور ان طلبہ کو پروموٹ کیے جانے کی خبروں سے متعلق وضاحت دی ہے۔

شفقت محمود کا کہنا ہے کہ نویں اورگیارہویں جماعت کےامتحانات ‏شیڈول کےمطابق ہوں گے، نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات نہ ہونا افواہ ہے، امتحانات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں ‏گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نویں اور 11ویں کلاس کے امتحانات متعلقہ بورڈزکےوقت کےمطابق لیے‏جائیں گے۔

خیال رہے کہ  یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث صرف 10 ویں اور 12 جماعت کے امتحانات لینے اور 9 ویں اور 11ویں طلبہ کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

Post Bottom Ad