Post Top Ad




مئی 06, 2021

بشریٰ انصاری کی بہن، اداکارہ سنبل شاہد کورونا کے باعث انتقال کر گئیں


بشریٰ انصاری کی بہن اور معروف پاکستانی اداکارہ سنبل شاہد کورونا سے انتقال کر گئیں۔

بشریٰ انصاری نے اپنی بہن کے انتقال کی افسوسناک خبر سناتے ہوئے بتایا کہ سنبل شاہد کورونا کے باعث انتقال کرگیئں، وہ  لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

سنبل شاہد کو ایک ماہ پہلے کورونا ہوا تھا اور بشریٰ انصاری نے عوام سے اپنی بہن کی صحتیابی کے لیے کئی بار دعاوں کی درخواست بھی کی تھی۔

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ڈیڑھ سال پہلے سنبل شاہد کے بیٹے شیراز کا بھی انتقال ہوگیا تھا، شیراز چترال میں پیرا گلائیڈنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے تھے۔ 

Post Bottom Ad