Post Top Ad




مئی 26, 2021

شادی والے گھر میں ڈاکوؤں کی دلہن سے اجتماعی زیادتی

 


ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں شادی والے گھر میں 5 ڈاکوؤں نے  ڈکیتی کے دوران دلہن کو جنسی اجتمائی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، مزاحمت پر دلہے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

زیادتی کا نشانہ بننے والی دلہن کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی  کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تین ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں ذاتی دشمنی یا پسند کی شادی پر بدلہ لینے کے کوئی شواہد نہی ملے، واقعہ ڈکیتی کے دوران زیادتی کا ہی لگتا ہے۔

اہل خانہ کے مطابق ڈاکو دلہا محمد لطیف کے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 5 تولہ سونے کے زیورات اور سوا لاکھ روپے نقدی لوٹ لیے۔

اہل خانہ کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی، ڈاکوؤں نے دلہا پر بھی  تشدد کیا اور دلہن سے زیادتی کی، محمد لطیف کی کل ہی شادی ہوئی تھی۔

Post Bottom Ad