Post Top Ad




جون 29, 2021

پاکستان میں ٹک ٹاک پر ایک مرتبہ پھر پابندی لگ گئی

 



کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے دنیا بھر میں مشہور چائینیز لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک بند کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پشاور ہائیکورٹ نے بھی پہلے ٹاک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی، ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی (ہم جنس پرستی) اور غیر اسلامی مواد دکھایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ نے دنیا بھر میں مشہور لپ سنکنگ میوزک ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کو آج سے پاکستان میں بند کرنے کا حکم دے دیا

درخواست گزار کے مطابق پی ٹی اے میں شکایت کی مگر اس پر کچھ عمل نہیں ہوا۔

 سماعت کے دوران عدالت نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی۔ سندھ ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کیے اور  8 جولائی تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی تھی تاہم بعد میں یہ پابندی ہٹادی تھی۔

Post Bottom Ad