Post Top Ad




جولائی 02, 2021

ٹِک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

 


کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے لِپ سنکنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی درخواست پر سماعت کی جس میں پی ٹی اے کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ پی ٹی اے نے 30جون کو ٹک ٹاک کو ملک بھر میں بند کر دیا تھا۔

دورانِ سماعت عدالت نے پی ٹی اے کے وکیل کو کہا کہ پی ٹی اے شکایت کنندہ کی درخواست پر 5 جولائی تک فیصلہ کرے، اس پر پی ٹی اے حکام نے عدالت کو مقررہ تاریخ پر فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

عدالت نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے متعلق درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے ایپلی کیشن پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیااور مزید سماعت بھی 5 جولائی تک ملتوی کردی۔

واضح رہےکہ سندھ ہائیکورٹ نے 28 جون کو ٹک ٹاک معطل کرنے کا حکم دیا تھا اور  پی ٹی اے نے عدالت سے حکم امتناع واپس لینے کی استدعا کی تھی۔

Post Bottom Ad