Post Top Ad




اگست 29, 2021

امریکی ریسلر بگ شو نے ناقابلِ یقین حد تک وزن کم کرلیا

 


ڈبلیو ڈبلیو ای کے نامور امریکی ریسلر بگ شو (پال رائٹ) نے اپنا وزن ناقابلِ یقین حد تک کم کرکے سب کو حیران کردیا۔ 


دنیائے ریسلنگ میں اپنی ہیت سے حریفوں پر رعب جمانے والے بگ شو کی جسمانی ساخت میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ 


بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے تقریباً 130 پونڈ وزن کم کیا ہے اور ان کا جسم پہلے سے بہت اچھا دکھائی دے رہا ہے۔ 


اپنے ایک انٹرویو میں بگ شو کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا وزن 370 پونڈ تک کم کرلیا تھا جبکہ اس وقت 400 پونڈ کے آس پاس وزن ہے۔ 


خیال رہے کہ بگ شو کا وزن 500 پونڈ تک کا تھا، اور انھوں نے یہاں سے وزن کم کرنا شروع کیا تھا۔ 

Post Bottom Ad