Post Top Ad




ستمبر 06, 2021

دوپٹہ: ' پاکستانی ثقافت کا اہم جز'

 


ثقافت کا پہلو غیر متوقع طور پر ایک تنازعہ بن کر رہ گیا ہے۔ در حقیقت ہر پاکستانی اپنے اندر وطن سے محبت، ایثار اور قربانی جیسے جذبات رکھتا ہے اور اپنے طور پر وطن کی شان بڑھانے کے لئے  کوشاں نظر آتا ہے۔ لیکن کس حیثییت سے؟۔۔ ظاہر ہے ایک پاکستانی کی حیثیت سے!


کیا پاکستانی اپنی ثقافت، اپنی عادات و اطوار اور اپنا قومی لباس فراموش کر بیٹھے ہیں؟۔ سب سے بڑھ کرہمارا قومی لباس ہمارے پاکستانی ہونے کی نشاندہی کرتا ہے، یعنی شلوار قمیص اور دوپٹہ (خواتین کے لیے) ۔


لیکن یہ تلخ حقیقت ہے کہ ہماری خواتین کی کثیر تعداد دوپٹہ کو اپنا قومی لباس ماننے سے انکاری ہے۔ اس موضوع پر قلم کشائی کا یہ مطلب ہر گزیہ نہیں کہ نت نئے فیشن کو نظر انداز کرکے اپنے آپ کو قدیم ملبوسات کے سپرد کردیا جائے مگر اپنی ثقافت اور قومی لباس کا احترام  ہر پاکستانی کے دل میں ہونا چاہیئے۔


سب سے زیادہ توجہ کا مرکز ہمارے ٹی وی چینلز ہیں جہاں مشہور و معروف اداکارائیں دوپٹہ سے سے بیزار مغربی کلچر کو فروغ دیتی نظر آرہی ہیں، وہیں  پاکستان کے خبریں نشر کرنے والے چینلز پر بیٹھی ٹی وہ اینکرز دوپٹہ کو بوجھ سمجھ کر اپنے اوپر ڈالنا ہی ناگوار سمجھتی ہیں۔ کیا ہم تعلیم یافتہ ہونے کی وجہہ سے اپنے ثقافت اور تہذیب یافتہ معیار بھول بیٹھے ہیں یا مغربی عورتوں کا روپ دھارنے کے شوق میں اتنے اندھے ہوچکے ہیں کہ ہمارا لباس ہی نا مکمل ہوگیا ہے؟۔۔۔۔


حال ہی میں ترکی کے ڈرامے ارتغرل غازی کو پاکستان میں نشر کیا گیا جس پر ہمارے کئی ایک اداکاروں نے تنقید کی کہ یہ ہمارا کلچر نہیں ہے، لیکن کیا ہم اپنے ٹی وی چینلز پر پاکستان کا کلچر دکھارہے ہیں؟۔۔۔۔


جو دوپٹہ حیا، پاکیزگی اور وقار کی علامت سمجھا جاتا تھا صد افسوس کہ آج مغرب کی اندھی تقلید میں غرق خواتین اسے اوڑھنا نہ صرف شرم کا باعث سمجھتی ہیں بلکہ اسے پرانے زمانے سے منسلق کردیا گیا ہے۔


وہ خواتین جو مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر اپنے وطن کی سربلندی کے لئے ہمی تن گوش ہیں ان کو بھی یہ سمجھ لینا چاہیئے کہ وہ پاکستان اور اسلام کی بیٹیاں ہیں۔ ان کی کاوشوں اور نیک تمناؤں کو میرا سلام، لیکن۔۔۔ یاد رکھیئے، مکمل لباس آپ کی شخصیت کو مزید جازب اور دلکش بنائے گا۔۔۔! 


تحریر: حفظہ اشتیاق



پاک میڈیا 24 کا اس تحریر کے متن سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Post Bottom Ad