Post Top Ad




ستمبر 23, 2021

سام سنگ جلد کراچی میں ٹی وی بنانے کا پلانٹ لگائے گا

 


اسلام آباد: دنیا کی معروف کمپنی سام سنگ جلد اپنا نیا ٹی وی بنانے کا پلانٹ کراچی میں لگائے گی، جو اس سال کی چوتھی سہ ماہی تک سالانہ تقریباَ 50،000 ٹیلی وژن بنائے گی۔

مشیرِ تجارت عبد الرزاق داؤد نے ٹوئٹر پر بتایا کہ سام سنگ جلد اپنا  ٹیلی وژن بنانے کا پلانٹ کراچی میں آر-آئی-آر انڈسٹریز کے تعاون سے بنائے گا، یہ پلانٹ سال 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں فعال ہوجائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ کراچی میں یہ پلانٹ لگانے کا مقصد "میک ان پاکستان" پالیسی کو فروغ دینا ہے۔ اس پلانٹ سے سالانہ 50،000 ٹی وی بنیں گے۔ اور اس سے 700 سے زیادہ نوکریوں کی راہ ہموار ہوگی۔

آر-آئی-آر انڈسٹریز کے سی ای او نے سام سنگ کے ساتھ مل کر ٹی وی پلانٹ لگانے کی تصدیق کی اور بتایا کہ یہ پلانٹ کراچی کے علاقے، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں  لگایا جائے گا۔

یہ خبر سب سے پہلے روزنامہ ڈان میں 23 ستمبر 2021  میں شائع ہوئی۔

Post Bottom Ad