Post Top Ad




اکتوبر 29, 2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کی مسلسل تیسری جیت، سیمی فائنل سے ایک قدم دور

 


آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے 148 رنز کا ہدف بابر اعظم اور آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں مکمل کرلیا۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر  پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

افغانستان نےآخری اوورز میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر147 رنز بنائے۔

کپتان محمد نبی اور گلبدین 35،35 رنز بناکر نمایاں رہے، افغانستان نے آخری 5 اوورز میں  بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر  54 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 2،شاہین ، حسن ، شاداب اور حارث نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے 148 رنز کا ہدف بابر اعظم اور آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں حاصل کرلیا۔

کپتان بابر اعظم 51 رنز بنا کرنمایاں رہے جبکہ  آصف علی نے 7 گیندوں پر  برق رفتار 25 رنز بناکر ٹیم کو شاندار فتح دلوائی۔

پاکستان کو 12 گیندوں پر 24 رنز درکار تھے کہ آصف علی نے 19ویں اوور میں 4 چکھے لگاکر پاکستان کو 5 وکٹوں سے کامیابی دلوادی۔

Post Bottom Ad