Post Top Ad




نومبر 13, 2021

معروف اداکار سہیل اصغر طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے

 


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار سہیل اصغر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

اہل خانہ کے مطابق اداکار سہیل اصغر ڈیڑھ سال سے بیمار تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

مرحوم اداکار کی نماز جنازہ کل (2021-11-14) بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

سہیل اصغر کا شمار ان کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے جنہیں جاندار اداکاری کے باعث کئی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

سینئر اداکار سہیل اصغر پاکستانی  اسٹیج اور ٹی وی اداکار ہیں جنہوں نے لاہور سے کریئر کا آغاز کیا۔

اُن کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں  چاند گرہن، خدا کی بستی،  دکھ سکھ ، حویلی، کاجل گھر، ریزہ ریزہ، پیاس اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

Post Bottom Ad