Post Top Ad




نومبر 19, 2021

کراچی اور حیدرآباد کے نادرا سینٹرز کے اوقات کار میں اضافہ کردیا گیا

 


کراچی اور حیدر آباد میں قائم  تمام نادرا سینٹرز کے اوقات کار میں توسیع کر دی گئی۔

زرائع  کے مطابق کراچی اور حیدر آباد کے نادرا سینٹرز کے اوقات کار میں 2 گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ دونوں شہروں کے سینٹرز ہفتے میں 6 دن کھلے رہیں گے۔

چیئرمین نادرا، طارق ملک کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے نادرا سینٹرز کے اوقات کار میں روزانہ 2گھنٹے کااضافہ کیا گیا ہے اور اوقات کار صبح 8بجے سے 6 بجے تک کردیئے گئے ہیں۔

طارق ملک کا مزید کہنا تھا کہ نادرا سینٹرز پر شہریوں کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا، اسی تسلسل میں تمام نادرامراکز میں ہفتے میں 6 دن عوامی سہولیات کے لیے قومی شناختی کارڈز کی تجدید سمیت متفرق کام انجام دیے جائیں گے۔

چئیرمین نادرا طارق ملک  کا مزید کہناتھا کہ اوقات کار میں اضافے اورہفتے میں 6 روز دفاترفعال ہونے کے نتیجے میں عوام کو بہترسہولیات میسرآئے گی۔

چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ 100 دنوں میں جینڈر گیپ 14 سے 10 فیصد پر آگیا ہے ‏عورتوں کی رجسٹریشن کیلئےخواتین پر مبنی اسپیشل ڈیپارٹمنٹ بنا دیاگیا ہے تمام خواتین کو کارڈ بنوانا چاہیے۔

Post Bottom Ad