Post Top Ad




نومبر 20, 2021

پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر سیریز اپنے نام کرلی

 


پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان  تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے باآسانی بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ۔

بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلئے صرف 109 رنز کا ہدف دیا جوپاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی پورا کرلیا۔

ڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں بنگلادیش  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ فائدہ مند ثابت نہ ہوسکا اور میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 108 رنز ہی بناسکی۔

اوپنر سیف حسن شاہین کی گیند پر بنا کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو ہوگئے جس کے یکے بعد دیگرے بنگلادیش کی وکٹیں گرنے لگیں۔ 

پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی نے 2 جب کہ وسیم جونیئر، محمد نواز اور حارث رؤف نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کل کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں  سے جیت اپنے نام کی تھی۔ پاکستان کو سیسیز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔

یاد رہے کہ  پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی 22 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Post Bottom Ad