Post Top Ad




نومبر 19, 2021

پی ٹی اے نے ٹک ٹاک ایپ بحال کردی

 


پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  (پی ٹی اے) نے پاکستان میں کئی مہینوں سے بند میوزک ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کو کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ 

اپنی ٹویٹ میں پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ سے غیر آخلاقی مواد کے خاتمے کی تسلی مل جانے کے بعد پاکستان میں کئی مہینوں سے بند ٹک ٹاک کی سروسز کو بحال کردیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق، ٹک ٹاک انتظامیہ نے اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی ہے کہ اگر کوئی صارف غیر اخلاقی مواد اپلوڈ کرے گا تو اسے جتنا جلدی ہوسکے بلاک کردیا جائے گا۔

پی ٹی اے کا مزید کہنا تھا کہ وہ ٹک ٹاک کو مانیٹر کرے گا تاکہ کوئی بھی ایسا مواد اپلوڈ نہ ہو جو غیر اخلاقی اور پاکستان کے آیئن اور قانون سے متصادم ہو۔ 

Post Bottom Ad