Post Top Ad




دسمبر 07, 2021

ہانیہ عامر کی ہمشکل لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

 


خوبرو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی ہمشکل ایک لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ اس لڑکی کا نام شائی حلوڈ ہے جو کہ ایک میک اپ آرٹسٹ ہے جس  کا تعلق سوئیڈن سے ہے۔


سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں لوگ  ہانیہ عامر کا موازنہ اس سوئیڈش میک اپ آرٹسٹ سے کررہے ہیں اور کافی حیران ہیں کہ دونوں کا چہرہ کس قدر مشترک ہے۔





سوشل میڈیا صارفین کے مطابق جب انہوں نے پہلی بار ان تصاویر کو دیکھا تو وہ یہ اندازہ نہیں کرپائے کہ یہ ہانیہ عامر ہیں یا کوئی اور۔ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں لگا کہ یہ ہانیہ عامر کا نیا میک اپ اور ہئیر اسٹائل ہے۔


سوشل میڈیا صارفین ان تصاویر پر مختلف تبصرے بھی کرتے نظر آئے کسی نے کہا ہانیہ زیادہ پیاری ہے تو کسی نے کہا کہ ہانیہ عامر نے سوئیڈش میک اپ آرٹسٹ کو کاپی کیا ہے۔




Post Bottom Ad