Post Top Ad




دسمبر 13, 2021

عاطف اسلم کے کنسرٹ میں لڑکی سے بد تمیزی، عاطف اسلم کنسرٹ چھوڑ کر چلے گئے

 


اسلام آباد میں ہفتے کی رات معروف گلوکار عاطف اسلم کا کانسرٹ ہوا،  کنسرٹ کے دوران ایک لڑکی سے بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا۔

عاطف اسلم کےکنسرٹ کےدوران لڑکی سے بدتمیزی کی گئی۔ اسٹیج کے بالکل قریب خاتون سے ہونے والی بدتمیزی پرعاطف اسلم نےکنسرٹ روک دیا۔

عاطف اسلم نے لڑکی کو اسٹیج پربلایا تاہم اس دوران خاتون روتی رہیں۔ عاطف اسلم نے خاتون کو تسلی دی اور کنسرٹ ادھوراچھوڑکرچلےگئے۔

عاطف اسلم کے کنسرٹ چھوڑ کر جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ لڑکی  نے سوشل میڈیا پر عاطف اسلم سے انتظامیہ کے خلاف ایکشن کی اپیل بھی کی۔

Post Bottom Ad