Post Top Ad




جنوری 19, 2022

کراچی میں کورونا وائرس کی شرح 40 فیصد سے بھی بڑھ گئی

 


کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح پاکستان کے کسی بھی شہر سے زیادہ ہے اور 40 فیصد سے بھی بڑھ گئی ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز 7232  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2902 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور شرح 40 فیصد سے بھی زائد رہی۔

اس کے علاوہ مظفر آباد میں 21 فیصد، حیدرآباد میں 14، اسلام آباد 12،  پشاور 11 اور راولپنڈی میں شرح 10 فیصد رہی۔

جبکہ کراچی سمیت ملک کے 7 شہروں میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 10 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔

Post Bottom Ad