Post Top Ad




جنوری 10, 2022

لائیو کانسرٹ کے دوران عاصم اظہر کو کسی نے بوتل ماردی

 




گزشتہ چند دنوں میں لائیو کانسرٹس کے دوران مختلف فنکاروں سے بدتمیزی کے متعدد واقعات پیش آئے اور اب ایسا ہی واقعہ گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ بھی پیش آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر عاصم اظہر کے حال ہی میں ہونے والے   لائیو کانسرٹ کی  ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اسٹیج پر پرفارم کررہے تھے تاہم اسی دوران مداحوں کے مجمعے سے ایک بوتل ان پر پھینکی گئی جس کے بعد عاصم برہم ہوتے ہوئے اسٹیج سے چلے گئے۔

واقعے کے بعد عاصم اظہر ایک بار پھر اسٹیج پر آئے اور واقعے پر برہمی کا اظہارکیا۔

عاصم کا کہنا تھا کہ اس سے قبل کسی شہر میں کسی نے ان سے بدتمیزی نہیں کی لیکن یہاں کی گئی، یہ ایک گندا دانا ہوتا ہے جو سب کو گندا کرتا ہے۔

عاصم اظہر کی برہمی پر ان کے مداحوں کی جانب سے معذرت کرتے ہوئے ’سوری سوری’ کے نعرے بھی لگائے گئے۔

دوسری جانب اسٹیج پر موجود پنجاب کالج کا بینر واضح کرتا ہے کہ یہ واقعہ پنجاب کے کسی شہر میں پیش آیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ینگسٹرز کے گلوکار طلحہ انجم  کو بھی  دورانِ کانسرٹ مداح کی جانب سے بوتل ماری گئی تھی جس پر وہ برہم ہوگئے تھے۔

Post Bottom Ad