Post Top Ad




جنوری 19, 2022

اداکار محب مرزا کے والد انتقال کرگئے


 

نامور پاکستانی میزبان و اداکار محب مرزا کے والد محسن مرزا انتقال کرگئے۔

محب مرزا نے انسٹاگرام پر اپنے والدین کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی طویل کیپشن درج کیا، اداکار نے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال 13 جنوری کو ہوا۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ عام طور پر میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں لگاتا لیکن اب چاہتا ہوں کہ دنیا اس شخص (میرے والد) کے بارے میں جانے۔

محب نے والد کی وفات پر غم کا اظہار کیا اور تمام چاہنے والوں سے ان کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کرنے کا بھی کہا، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ زندگی میں جتنے مشکل کام کیے ان میں سے مشکل ترین آپ کو غسل دینا اور پھر منوں مٹی تلے دفن کرنا تھا۔ 


Post Bottom Ad