Post Top Ad




جنوری 29, 2022

ملتان سلطانز نے شان مسعود اور رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت لاہور کو شکست دیدی

 


پاکستان سپر لیگ 7 کے  تیسرے میچ میں  ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔

ملتان سلطانز نے  207 رنز کا ہدف 19.4 اوورز میں با آسانی حاصل کرلیا، شان مسعود 83 اور محمد رضوان نے 69 رنز کی اننگز کھیلی۔ خوشدل شاہ نے 4 گیندوں پر 18 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ صہیب مقصود 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز  نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد لاہورقلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 206 رنزبنائے۔

 فخرزمان نے 35 گیندوں پر76 رنزبنائے، انہوں نے اننگز میں 11 چوکے اور  2 چھکے لگائے، کامران غلام 43 اور عبداللہ شفیق نے 24 رنزبنائے۔

ملتان سلطانز کےخوشدل شاہ، شاہنواز داہانی، احسان اللہ، عمران طاہر اور ڈیوڈ  ویلی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں ملتان سلطانز نے ہدف 19.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

لاہور کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث رؤف اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Post Bottom Ad