Post Top Ad




جنوری 29, 2022

نامکمل سرجری کے باعث حریم شاہ کے چہرے اور ہونٹوں کی حالت بگڑگئی

 


ہونٹوں کی نامکمل سرجری کے باعث حریم شاہ کے ہونٹوں کی حالت بگڑی گئی۔

انسٹاگرام پراپلوڈ ویڈیو پوسٹ میں حریم  نے بتایا کہ مجھے لپ فلر(ہونٹوں کی ایک سرجری) کا کافی عرصے سے شوق تھا اسی لیے وہ آج لندن میں سرجری کرانے کلینک آئی تھی۔

حریم شاہ نے بتایا کہ دوران سرجری جب ان کے ایک طرف کے ہونٹوں کی سرجری ہوگئی تو انہیں فون پرکال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے میرے اکاؤنٹس منجمد کرنےکا حکم دیا ہے اور بینکوں کو اس حوالے سے خط بھی لکھے ہیں۔

 حریم شاہ  کا کہنا تھا کہ اکاؤنٹس منجمد ہونے کا سن کر وہ پریشان ہوگئیں اور سرجری ادھوری چھوڑ کر وہ اسٹریچر سے اٹھ گئیں اور سرجری ادھوری رہ گئی۔

ٹک ٹاکر کے مطابق انہیں یاد تھا کہ ان کے ہونٹوں کی سرجری ہورہی ہے تاہم اس وقت یہ خیال آیا کہ اتنی مہنگائی ہے اور پھر اکاؤنٹس بھی منجمد ہوگئے ہیں۔

ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ کے ایک طرف کے ہونٹ سوجے ہوئے ہیں  جس کے باعث ان کے چہرے کی حالت بگڑ گئی ہے۔

Post Bottom Ad