Post Top Ad




جنوری 10, 2022

ہمایوں سعید کو برطانوی شاہی خاندان پر مبنی نیٹ فلکس سیریز 'دی کراؤن' میں کاسٹ کرلیا گیا

 


پاکستانی ٹیلی وژن اور فلموں کے معروف اداکار سپر اسٹار ہمایوں سعید برطانوی شاہی خاندان پر بنے ڈرامے ’دی کراؤن‘ میں ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ہمایوں سعید وہ پہلے پاکستانی اداکار ہیں جو نیٹ فلیکس کی کسی بھی سیریز میں کام کرنے جارہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہمایوں سعید دی کراؤن میں شہزادی ڈیانا کی مبینہ حقیقی محبت پاکستانی سرجن ڈاکٹر حسنات خان کا کردار نبھائیں گے جنہیں ڈیانا 'مسٹر ونڈر فُل' کے نام سے پکارتی تھیں۔

اداکار ہمایوں سعید نے دی رائل میں کام کرنے سے متعلق اب تک کلیئر نہیں کیا، تاہم ان کے ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ہمایوں سعید نیٹ فلیکس کی سیریز میں کام کرنے جارہے ہیں۔

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے نیٹ فلیکس سیریز میں ہمایوں سعید کے کردار پر خوشی کا اظہار کیا اور اس کے ساتھ ’دی کراؤن‘ کی بھی تعریف کی۔

اداکار ہمایوں سعید ’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن میں برطانوی شہزادی کے مقابل ایک پاکستانی سرجن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

شاہی خاندان پر بنے ڈرامہ میں ایک طرف شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی شادی اور اس کے اختتام کو موضوع بنایا گیا ہے وہیں 1997 میں کار حادثے میں شہزادی ڈیانا کی موت کو بھی موضوع بنایا گیا ہے۔

ڈاکٹر حسنات خان کو ایک حادثے میں اپنے مصری دوست کے ساتھ ہلاک ہو جانے والی برطانوی شہزادی ڈیانا کی ’حقیقی محبت‘ قرار دیا جاتا ہے، جنہیں وہ ’مسٹر ونڈرفل‘ کے نام سے پکارتی تھیں۔

شہزادی ڈیانا کی ڈاکٹر حسنات سے ملاقات ان کے دورہ پاکستان کے موقع پر ہوئی تھی۔

نیٹ فلیکس کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ برطانوی شاہی خاندان خصوصا ملکہ الزبتھ دوم کی زندگی پر بنائی گئی سیریز ’دی کراؤن‘ کا پانچواں سیزن نومبر 2022 میں ریلیز کردیاجائے گا۔

Post Bottom Ad