Post Top Ad




جنوری 09, 2022

امریکا نے ملک شام میں پیدا ہونے کی بنیاد پر ماڈل کو مسز ورلڈ مقابلے میں شرکت سے روک دیا

 


 مسز ورلڈ کے مقابلے میں شرکت کرنے والی برطانوی ماڈل لین کلائیو کو امریکا نے مبینہ طور پر ملک شام میں پیدا ہونےکی وجہ سے  ویزا دینے سے انکار کردیا۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق ایسٹ یارکشائر سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ لین کلائیو امریکا میں ہونے والے مسز ورلڈ کے مقابلے میں برطانیہ کی نمائندگی کرنے والی تھیں لیکن انہیں امریکا کی جانب سے ویزا دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔

 لین کلائیو کا کہنا ہے کہ میرے شوہر اور میری بیٹی کو امریکا کی جانب سے ویزا دیا گیا لیکن مجھےاس لیے  انکار کر دیا گیا کیونکہ میں ملک شام میں پیدا ہوئی، میں برطانوی شہری ہوں ، میں اس مقابلے میں برطانیہ کی ہی نمائندگی کررہی ہوں لیکن اندازہ نہیں تھا کہ مجھے امریکا کا ویزا نہیں ملے گا۔


برطانوی ماڈل نے امریکی سفارت خانے سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں مقابلے میں شرکت کے لیے وقت پر ویزا فراہم کرے۔

دوسری جانب ایک بیان میں امریکی حکام  کاکہنا ہے کہ ویزا ریکارڈ امریکی قانون کے تحت خفیہ ہے، اس لیے ہم انفرادی ویزا کیسز کی تفصیلات پر بات نہیں کر سکتے۔

اس کے علاوہ اپنی ویب سائٹ پر امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ درخواست دہندگان جو ان ممالک کے شہری ہیں جہاں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی ہوتی ہے ، ان کا انٹرویو قونصلر افسر سے ہونا چاہیے۔ کیونکہ شام بھی امریکا کی ان ملکوں کی فہرست میں شامل ہے۔

بی بی سی کے مطابق 2013 میں برطانیہ آنے کے بعد سے  لین کلائیو نے انگریزی بولنا سیکھی بلکہ خواتین کی برابری اور پناہ گزینوں کے حقوق کے لیے مہم بھی چلائی۔

Post Bottom Ad