Post Top Ad




فروری 06, 2022

بھارت نے انگلینڈ کو شکست دیکر پانچویں مرتبہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ جیت لیا

 


بھارت نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل میں انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ ورلڈکپ  جیت لیا۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 189 رنز کا ہدف بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 48ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

بھارتی ٹیم پانچویں مرتبہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ  پاکستان انڈر 19 کی ٹیم آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد کوارٹر فائنل میں باہر ہوگئی تھی۔

Post Bottom Ad