Post Top Ad




فروری 05, 2022

ملتان سلطانز نے پشاو زلمی کو 57 رنز سے شکست دیدی

 


پی ایس ایل 7 کے 13ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو باآسانی 57 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 223 رنز بنائے جس کے تعاقب میں پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 165 رنز ہی بناسکی۔



بین کٹنگ کی 52 رنز کی اننگز بھی زلمی کے کام نہ آسکی، حضرت اللہ زئی نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ حیدر علی 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کامران اکمل 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہ نواز دہانی اور عمران طاہر نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،  بلیسئنگ موزاربانی اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ ملتان سلطانز کی پی ایس ایل 7 میں یہ مسلسل پانچویں فتح ہے اور وہ 5 میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ  ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔ 

Post Bottom Ad