Post Top Ad




فروری 20, 2022

پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز نے اسلام آباد کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

 

پاکستان سپر لیگ 7 کے 29 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹیڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد نے مقررہ 20 اوؤرز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے جو ملتان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 17.2 اوورز میں باآسانی مکمل کرلیے۔

ملتان کے کپتان محمد رضوان 51 اور ڈیو ڈولی 28 رنز بنا کرنا قابل شکست رہے جب کہ یونائیٹڈ کے لیام ڈوسن نے سلطانز کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جبکہ ملتان سلطانز کے عمران طاہر اور آصف آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاہنواز، ڈیوڈ اور ٹم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ ملتان سلطانز اب تک 9 میچز میں سے صرف ایک میچ ہاری ہے جب کہ سلطانز نے پلے آف مرحلے میں پہلے ہی جگہ بنا لی ہے۔

Post Bottom Ad