Post Top Ad




فروری 17, 2022

پی ایس ایل 7: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 10 رنز سے شکست دیدی

 


پاکستان سپر لیگ 7 کے 24 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 10 رنز سے شکست دیدی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے، جواب میں اسلام آباد کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بناسکی۔

اس سے قبل زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے اسلام آباد کو 207 رنز کا ہدف دیا تھا، زلمی کی جانب سے محمد حارث نے دھواں دھار اننگز کھیلی اور 32 گیندوں پر 70 رنز بنائے۔

ان کے علاوہ شعیب ملک 38 اور یاسر خان 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، ردرفورڈ نے 16 اور حضرت اللہ زازئی نے 13 رنزبنائے جب کہ بین کٹنگ اور وہاب ریاض صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف 3 اور  وقاص مقصود  2 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔

Post Bottom Ad