Post Top Ad




فروری 18, 2022

پی ایس ایل 7: کراچی کنگز نے پہلی فتح اپنے نام کرلی، لاہور کو 22 رنز سے شکست

 


پاکستان سپر لیگ 7 کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 22 رنز سے شکست دے کر مسلسل 8 میچز میں شکست کے بعد پہلی فتح اپنے نام کرلی۔

کراچی کنگز نے لاہور کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 149 رنز بناسکی۔

راشد خان اور زمان خان کی تباہ کن بولنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 149 پر آل آؤٹ کردیا۔

کپتان بابر اعظم 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہور کی جانب سے راشد خان اور زمان خان کے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین آفریدی اور حفیظ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

جواب میں لاہور کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 127 رنز بناسکی اور 22 رنز سے میچ ہار گئی۔ لاہور کی جانب سے محمد حفیظ 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کراچی کی جانب سے میر حمزہ نے 4 اور کرس جارڈن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ کراچی کنگز رواں ایونٹ میں 9 میچز کھیل چکی ہے اور اسے 7 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑاہے اور آج اس نے واحد فتح حاصل کی ہے۔

Post Bottom Ad