Post Top Ad




فروری 06, 2022

پی ایس ایل7: کراچی کو مسلسل پانچویں میچ میں بھی شکست، اسلام آباد یونائیٹیڈ 40 رنز سے کامیاب

 


پاکستان سپر لیگ 7  کے 14 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو  یکطرفہ مقابلے کے بعد 42رنز سے شکست دے دی۔

178 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز  نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135رنز بنائے، محمد نبی47 رنز بناکر نمایاں رہے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز کی ایونٹ میں یہ مسلسل پانچویں ناکامی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد نے مقررہ20 اوورز میں6  وکٹوں پر 177 رنز بنائے، پال اسٹرلنگ 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اسلام آباد کی اننگز کا آغاز اچھا رہا اور اوپنر ایلیکس ہیلز اور پال اسٹرلنگ کے درمیان 66 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔

تاہم ہیلز 21 گیندوں پر 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، اسلام آباد کو دوسرا نقصان سیٹ بیٹر پال اسٹرلنگ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 39 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

2 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان شاداب خان اور کولن منرو کے درمیان 55 رنز کی شراکت بنی جس نے ٹیم کا مجموعی اسکور 130 رنز تک پہنچایا تاہم شاداب 19 گیندوں پر 34 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے علاوہ  منرو 33 اور آصف علی 10 رنز بناسکے جبکہ اعظم خان اور فہیم اشرف رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ 

کراچی کی جانب سے کرس جارڈن نے 2 جبکہ عماد وسیم، عثمان شنواری ، عمید آصف اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

178 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کا آغاز بالکل اچھا نہ رہا اور صرف 6 رنز کے مجموعی اسکور پر جارح مزاج بیٹر شرجیل خان 6 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد کپتان بابر اعظم بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

کراچی کو تیسرا نقصان ای این کوکبین کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ صرف 2 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے جبکہ صاحبزادہ فرحان 25 رنز بناسکے۔

اس کے علاوہ کیوس جارجی 15 اور عماد وسیم 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Post Bottom Ad