Post Top Ad




فروری 26, 2022

پی ایس ایل 7: سیمی فائنل میں اسلام آباد کو 6 رنز سے شکست، لاہور فائنل میں پہنچ گیا

 


پاکستان سپر لیگ 7 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6  رنز سے ہرا کر  فائنل میں پہنچ گئی۔

لاہور قلندرز کے 169 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم حاصل نہ کرسکی اور پوری ٹیم آخری اوورز میں آؤٹ ہوگئی اور یوں قلندرز نے 6 رنز سے میچ جیت کر پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ گئی۔

 قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغازکچھ اچھا نہیں تھا  جس کے نتیجے میں  پہلے ہی اوور میں فخرزمان ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے اورفل سالٹ  بھی 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ 

عبداللہ شفیق، کامران غلام اور محمد حفیظ کی اچھی  بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

 ڈیوڈ ویسا نے آخری اوور میں  27   رنز بنا کر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا  اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیم ڈاؤسن اور محمد وسیم جونئیر نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور قلندرز کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی اننگز کا آغاز بھی زیادہ بہتر نہیں تھا اور مسلسل وکٹیں گرتی رہیں۔

الیکس ہیلز اور اعظم خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم دونوں ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم آخری اوورز میں 162 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور یوں لاہور قلندرز نے آخری اوورز میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے میچ جیت لیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی لاہور قلندرز سپر لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا۔  اسلام آباد کی جانب سے اعظم خان 40 اور الیکس ہیلز 38 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہور  کے شاہین آفریدی، زمان خان اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 پاکستان سپرلیگ 7  کا فائنل ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان 27 فروری بروز اتوار  کو کھیلا جائے گا۔

 پاکستان میں شائیقین A Sports  ،  PTV Sports اور Daraz mobile app  پر میچ براہراست دیکھ سکیں گے۔

Post Bottom Ad