Post Top Ad




فروری 05, 2022

پی ایس ایل7: لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دیدی

 


پاکستان سپرلیگ  7 کے 12 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دیدی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی  میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ  نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔

175رنزکے ہتعاقب  میں اسلام آباد یونائیٹڈ مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف  166 رنز ہی بناسکی۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے تھے،قلندرز کی جانب سے فخر زمان 38، عبداللہ شفیق 44 اور ہیری بروک 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے وقاص مقصود اور شاداب خان نے 4،4 جب کہ مبصر خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز تک محدود رہی۔

اسلام آباد کےکولن منرو 60 اور شاداب خان 52 رنزبنا کر نمایاں رہے جب کہ لاہورقلندرز کے حارث رؤف نے 2، راشدخان، زمان خان اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہےکہ لاہور قلندرزکی پی ایس ایل سیون میں یہ تیسری فتح ہے، آج کی فتح کے بعد لاہور قلندرز نے 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

Post Bottom Ad