Post Top Ad




فروری 23, 2022

مشہور ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

 


معروف ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولاکو لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق  ٹاک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کے خلاف مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں متاثرہ لڑکی نے کہا کہ کہ اس کا بھولا ریکارڈ سے ٹیلی فونک رابطہ تھا،  ملزم نے مقامی ہوٹل بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور زبان بند رکھنے کیلئے دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولاکو گرفتار کرلیا۔

Post Bottom Ad