Post Top Ad




مارچ 01, 2022

پیٹرول اور ڈیزل 10،10 روپے فی لیٹر سستا ہوگیا

 


وزیراعظم عمران خان کے خطاب  کے بعد پیٹرول اور ڈیزل فی لیٹر 10،10 روپے سستا کردیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 149 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

جبکہ  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 125 روپے 56 پیسے  اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی ان  نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔


Post Bottom Ad