Post Top Ad




مارچ 31, 2022

پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

 


پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور امام الحق کی شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں6 وکٹوں سے شکست دے کر  3 میچز کی سیریز ایک ، ایک سے برابر کرلی۔

آسٹریلیا کا 349 رنز کا ہدف پاکستان نے 49 اوور میں4 وکٹوں پر حاصل کیا، کپتان بابر اعظم 114 جبکہ امام الحق 106 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی ون ٖڈے کرکٹ کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا ہدف حاصل کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں  پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔  آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے۔ بین مک ڈرموٹ 104 اور ٹراؤس ہیڈ نے 89 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

349 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا رہا اوپنرز فخر زمان اور امام الحق کے درمیان 118 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر فخر 67 ربز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ایک وکٹ گرنے کے بعد کپتان بابر اور امام نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور دونوں سے سنچری اسکور کی۔

تاہم کپتان بابر اعظم 114 جبکہ امام الحق 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔


Post Bottom Ad