Post Top Ad




مارچ 03, 2022

امریکا کا اقوام متحدہ میں روس کی مستقل رکنیت ختم کرنے کے طریقوں پرغور

 


امریکا نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل میں روس کی مستقل رکنیت ختم کرنے کے طریقوں پرغور شروع کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مستقل اراکین کی رکنیت ختم کرنےکے لیے  یو این چارٹرمیں تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

اس حوالے سے امریکا کی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمین نے  اراکین کانگریس کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ روس کی سلامتی کونسل کی رکنیت ختم کرنےکے امکان کی تحقیقات جاری ہیں ابھی اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

دوسری جانب  یوکرین نے  اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ  جورکنیت سوویت یونین کوحاصل تھی، وہ روس کونہیں دی جانی چاہیے، روس کی رکنیت کوچیلنج کیاجاسکتاہے۔

واضح رہے کہ  1945 میں جنگ عظیم دوم کے بعد امریکا، برطانیہ، فرانس، چین اورسوویت یونین کومستقل رکنیت دی گئی تھی، بعد ازاں 1991 میں سوویت یونین کےٹوٹنے پررکنیت روس کومنتقل کردی گئی تھی۔

Post Bottom Ad