Post Top Ad




مارچ 18, 2022

پاک آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز پنڈی سے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ

 


اسلام آباد میں موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز راولپنڈی کے بجائے لاہور منتقل کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ  نے  حکومتی اداروں کی جانب سے مشورہ پر وائٹ بال سیریز لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

 جبکہ کرکٹ آسٹریلیا نے وائٹ بال سیریز کی منتقلی پر تحفظات کا اظہار نہیں کیا ہے جبکہ کرکٹ آسٹریلیا کو موجودہ حالات میں سیریز لاہور منتقل ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کی خواہش پر ہی پہلے وائٹ بال سیریز لاہور سے راولپنڈی منتقل کی گئی تھی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید  نے بھی وائٹ بال سیریز کے لاہور منتقل ہونے کی تصدیق کردی اور کہا کہ تمام میچز راولپنڈی سے لاہور شفٹ کر دیے گئے ہیں جس کے بعد  پاکستان اور آسٹریلیا کے باقی تمام میچز لاہور میں ہوں گے۔

یاد رہے کہ 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ  29 مارچ کو کھیلا جائے گا جس کے لیے آسٹریلیا کے ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑی 24 مارچ کو لاہور پہنچیں گے۔

Post Bottom Ad