Post Top Ad




مارچ 26, 2022

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کا موسم آج بھی گرم رہنے کی پیشگوئی

 


محکمہ موسمیات نے کراچی شہر میں  موسم آج بھی گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے جب کہ گزشتہ روز کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جبکہ سندھ کے مختلف حصوں میں ایک ہفتے کے دوران موسم گرم رہے گا۔ 

گرمی سے بچاؤ کے لیے شہری احتیاط کریں ،زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، سر ڈھانپ کر رکھیں اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں گھر سے باہر نہ نکلیں۔

Post Bottom Ad